بنگلورو،28فروری( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پلوامہ دہشت گردانہ حملے اور ونگ کمانڈر ابھینندن کوقیدی بنائے جانے کے بعد ملک غصے میں ہے۔بدھ کی رات بنگلور کے کراچی بیکری کی دکان کے مینیجر نے دعوی کیا کہ ’کراچی‘ لفظ کو بورڈ سے نہیں ہٹائے جانے پر اسٹور کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔بنگلور پولیس کے مطابق کال کرنے والے نے خود کو انڈر ورلڈ ڈان وکی شیٹی بتایا۔کراچی بیکری مینیجر پی سکومار کی شکایت کی بنیاد پر اندرانگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔بتا دیں کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد بیکری میں قریب 12 سے 15 لوگ گھسے تھے اور نام کو لے کر سوال اٹھایا تھا۔پولیس نے اس معاملے میں نو افراد کو حراست میں لیا تھا۔کراچی بیکری کے نام کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی ہنگامہ ہوا،اس کے بعد بیکری نے تصدیق کہ اس مالک ہندوستان۔پاکستان تقسیم کے دوران ہندوستان آ گئے تھے۔پاکستان کے کراچی سے اس بیکری کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔فی الحال احتیاط کے طور پر کراچی لفظ کو ڈھک دیا گیا ہے۔